شروتی ہاسن ہدایتکار تگما نشودھولیا کی ’’یارا‘‘ میں ڈبل رول کریں گی

سنیرکھیترپال اور کلدیپ راٹھور کی مشترکہ پروڈکشن میں عرفان، ودیوت، امیت سدھ اور آسین ٹھوٹمکل بھی مرکزی کرداروں میں ہیں


Showbiz Desk July 23, 2014
بالی ووڈ میں والد کمل ہاسن کی وجہ سے کام نہیں مل رہا، اپنی صلاحیتوں کی بنا پر مقام بنانے کی جدوجہد کررہی ہوں، شروتی فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن ہدایتکار تگمانشو دھولیا کی فلم ''یارا'' میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی فلم '' لک '' سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ سنیر کھیترپال اور کلدیپ راٹھور کی مشترکہ پروڈکشن میں عرفان خان ودیوت جاموال اور امیت سدھ کے ساتھ دہرے کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم میں ہدایتکار تگمانشو دھولیا اور اداکارہ آسین ٹھوٹمکل بھی اہم رول ادا کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2011 کی مشہور فرانسیسی فلم ''لیس لیوناس'' (Les Lyonnais) کے اس ہندی ریمیک کی عکس بندی نئی دہلی میں شروع ہوگئی ہے جب کہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے علاوہ نیپال اور جارجیا میں بھی فلم کی شوٹنگ کی جائے گی جس کے لیے فلمسازوں نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور جیسے ہی بھارت میں فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگی تمام کاسٹ اور عملہ بیرون ملک روانہ ہوجائے گا۔

اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ میں بالی ووڈ میں اپنے والد کمل ہاسن کی وجہ سے کامیاب نہیں ہورہی اور نہ ہی مجھے ان کی وجہ سے کام مل رہا ہے بلکہ میں اپنی صلاحیتوں کی بنا پر اپنا مقام بنانے کی جدوجہد کررہی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ تگمانشودھولیا نے میری اداکاری کو دیکھ کر ہی اپنی فلم ''یارا '' میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا اس فلم میں ڈبل رول میں کام کررہی ہوں جو ایک نوجوان لڑکی جب کہ دوسرا ایک شادی شدہ خاتون کا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شروتی ہاسن نے کہا کہ تگمانشودھولیا کی ہدایتکاری میں پہلی مرتبہ کسی فلم کام کررہی ہوں، امید ہے مداحوں کو میری اس فلم میں پرفارمنس پسند آئے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شروتی ہاسن کی تامل فلم ''فوجی'' کی شوٹنگ بھی ان دنوں جاری ہے جب کہ وہ ہندی فلم گبر میں اکشے کمار کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اس کے علاوہ اداکارہ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ویلکم بیک میں بھی مرکزی کردار ادا کررہیں اور ان دنوں اس فلم کی پوسٹ پروڈکشن پر کام جاری ہے۔

مقبول خبریں