بیمار اہلیہ کیلیے ریٹائرمنٹ لینے والے کی اہلیہ الوداعی تقریب میں انتقال کر گئیں

دیویندرا صندل نے مدت سے تین برس قبل ریٹارمنٹ لینے کا فصلہ کیا تاکہ دل کے عارضے میں مبتلا اہلیہ کی دیکھ بھال کر سکیں


ویب ڈیسک December 26, 2024

بھارت میں بیمار اہلیہ کی دیکھ بھال کے لیے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے شخص کی اہلیہ الوداعی پارٹی میں انتقال کر گئیں۔

راجھستان کے شہر کوٹا سے تعلق رکھنے والے دیویندرا صندل نے مدت سے تین برس قبل ریٹارمنٹ لینے کا فصلہ کیا تاکہ دل کے عارضے میں مبتلا اپنی اہلیہ ٹینا کی دیکھ بھال کر سکیں۔

الوداعی پارٹی کے دوران ٹینا نے اپنے شوہر سے کہا کہ انہیں چکر آ رہے ہیں اور اور کرسی سے ٹیک لگالی۔دیویندر نے اہلیہ کی کمر سہلانا شروع کی اور وہاں پر موجود لوگوں سے پانی لانے کے لیے کہا۔

ان سے کسی نے کیمرے میں دیکھ کر مسکرانے کے لیے کہا وہ مسکرائیں اور پھر سامنے رکھی میز پر گِر گئیں۔

ان کے شوہر ان کو سہارا دینے کے لیے کھڑے ہوئے لیکن تب تک وہ گر چکی تھیں۔

اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

مقبول خبریں