شہرقائد میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی

واقعات ملیر، لانڈھی اور سچل کے علاقوں میں پیش آئے، پولیس نے تفتیش شروع کردی


اسٹاف رپورٹر February 03, 2025

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں مختلف اسپتالوں  میں طبی امداد دی گئی۔
 

ایس ایچ او ملیر سٹی انسپکٹر اخلاق نے بتایا کہ ملیر سٹی میں امام بارگاہ کے قریب کھوکھراپار میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی کی شناخت 25 سالہ طالب حیدر  کے نام سے ہوئی۔

ایس ایچ او لانڈھی نے بتایا کہ لانڈھی نمبر ایک جوبلی اسنیک کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی کی شناخت 25 سالہ شیراز سے ہوئی۔

ایس ایچ او سچل نے بتایا کہ عباس ٹاؤن امام بارگاہ کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی کی شناخت 65 سالہ محمد حسن سے ہوئی۔

پولیس نے تمام واقعات کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں