کولیسٹرول معمر افراد میں دماغی صحت کا پتہ دے سکتا ہے، ماہرین

یہ نتائج ایک ہی وقت میں ماپے جانے والے کولیسٹرول کی اصل سطح سے زیادہ معلومات فراہم کرتے ہیں


ویب ڈیسک February 03, 2025

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جن بزرگوں میں کولیسٹرول کی سطح سال بہ سال بڑھتی اور گھٹتی  رہتی ہے ان میں ڈیمنشیا اور دماغی صحت کی خرابی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

محققین نے جرنل نیورولوجی میں رپورٹ کیا کہ جن لوگوں کے کولیسٹرول میں سب سے زیادہ اتار چڑھاؤ ہوتا ہے ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ 60 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے پایا کہ ان میں علمی خرابی کا خطرہ بھی 23 فیصد بڑھ جاتا ہے جو دماغی عمر کا ابتدائی مرحلہ ہے اور وہ ڈیمنشیا کا باعث بن سکتا ہے۔

میلبورن کی موناش یونیورسٹی کے ریسرچ فیلو، ژین زو نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ یہ نتائج بتاتے ہیں کہ کولیسٹرول میں سالانہ اتار چڑھاؤ، ڈیمنشیا کے خطرے سے دوچار لوگوں کی شناخت کے لیے ایک نیا بائیو مارکر ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نتائج ایک ہی وقت میں ماپے جانے والے کولیسٹرول کی اصل سطح سے زیادہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں