قلات میں امن و امان کے پیش نظر الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے سات پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والی ری پولنگ ملتوی


ویب ڈیسک February 04, 2025

الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے سات پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والی ری پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حلقے میں نو فروری کو ری پولنگ کا شیڈول طے تھا تاہم امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ جب تک حالات سازگار نہیں ہو جاتے ری پولنگ نہیں کرائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ جیسے ہی حالات بہتر ہوں، اس بارے میں کمیشن کو آگاہ کیا جائے تاکہ نئی تاریخ کا اعلان کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ قلات میں گزشتہ دنوں امن و امان کی صورتحال کشیدہ رہی جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں