انگلش اسپنر عادل راشد کا ویرات کوہلی کیخلاف اہم کارنامہ

عادل راشد سے قبل ٹِم ساؤتھی اور جوش ہیزل ووڈ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں


ویب ڈیسک February 12, 2025

انگلینڈ کے تجربہ کار لیگ اسپنر عادل راشد نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو بین الاقوامی کرکٹ میں 11 ویں بار آؤٹ کر کے ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ بار آؤٹ کرنے والے گیند بازوں کی فہرست میں جگہ بنا لی۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جاری ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں عادل راشد نے ویرات کوہلی کو 11 ویں بار آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی (11 بار) اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ (11 بار) کے ساتھ فہرست میں شامل ہوگئے۔

اس سے قبل پونے میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں بھی عادل راشد نے ویرات کوہلی کی وکٹ لی تھی۔

انگلش لیگ اسپنر نے ویرات کوہلی کو ون ڈے انٹرنیشنلز میں پانچ بار، ٹیسٹ میں چار بار اور ٹی 20 انٹرنیشنلز میں دو بار آؤٹ کیا ہے۔

واضح رہے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی نے 73 ویں نصف سینچری اسکور کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں