سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی گاڑی کی ٹکر سے شہری کو مارنے کے کیس میں بری

ملزمہ شانزے ملک کیخلاف گاڑی کی ٹکر سے شہری کو مارنے  کا الزام تھا


ویب ڈیسک February 25, 2025
توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم نامے پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کو ایکسیڈنٹ کیس میں بری کردیا۔

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کے خلاف ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔

عدالت نے شانزے ملک کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جج عدنان یوسف بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، ملزمہ شانزے ملک کیخلاف گاڑی کی ٹکر سے شہری کو مارنے  کا الزام تھا

 

 

مقبول خبریں