راولپنڈی:
موٹروے پولیس کے آئی جی نے تیز رفتاری پر جرمانہ، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ اور گاڑی بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس کی ہدایت پر تیز رفتاری کے خلاف خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے۔
آئی جی کے حکم کی روشنی میں موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے والے کیخلاف نہ صرف جرمانہ کیا جائے گا بلکہ گاڑی بند اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق موٹروے پر کار کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ، پبلک سروس گاڑیوں کی 110 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے جس کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔