مسٹر ٹرمپ! ہمارے وطن کی توہین نہ کریں، حکومت لسیتھو

واحد افریقی ملک جس کا سارا رقبہ 1 ہزار میٹر بلند اور’’ کنگڈم آف دی اسکائی ‘‘ کہلاتا ہے



لاہور:

امریکی کانگریس سے حالیہ خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا افریقی ملک لسیتھو جسے دنیا میں کوئی نہیں جانتا، امریکہ وہاں ایل جی بی ٹی پر80 لاکھ ڈالر خرچ کرتا ہے جوکہ پیسے کا ضیاع ہے.

امریکی صدر کے خطاب پر ردعمل میں لسیتھو کے وزیر خارجہ نے کہا ’ہمارا وطن دنیا کا واحد ملک ہے جس کا سارا رقبہ 1 ہزار میٹر سے بلند ہے، اسلئے ’’ کنگڈم آف دی سکائی ‘‘کہلاتا ہے.

افسوس کہ امریکی صدر نے 20 لاکھ لوگوں کے دیس کا مذاق اڑایا، وہ صدر ٹرمپ کو دعوت دیتے ہیں کہ لسیتھو آ کر یہاں کے قدرتی عجائب کا نظارہ کریں۔

مقبول خبریں