چہرے پر سب سے زیادہ بالوں کا عالمی ریکارڈ قائم

اسکول میں دوسرے بچے مجھ سے ڈرتے تھے، للت


ویب ڈیسک March 09, 2025

بھارت سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان کو دنیا کے سب سے بالوں والے چہرے کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔

حکام نے پیمائش کی کہ للت پاٹیدار کے چہرے کی جلد پر فی مربع سینٹی میٹر میں 201.72 بال تھے۔

بالوں کی نشوونما کی ایک نایاب طبی حالت ہائپرٹرائچوسس میں مبتلا للت نے ریکارڈ کا مردانہ ورژن حاصل کیا ہے، اس حالت کو وروولف سنڈروم بھی کہا جاتا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حالت ایک ارب میں سے صرف ایک کو متاثر کرتی ہے۔ قرون وسطی سے لے کر اب تک صرف 50 کے قریب دستاویزی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ بچپن سے ہی اس کے چہرے پر 90 فیصد سے زیادہ بال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں دوسرے بچے ان سے ڈرتے تھے لیکن جب انہوں نے انہیں جاننا اور ان سے بات کرنا شروع کی تو وہ سمجھ گئے کہ میں ان سے اتنا مختلف نہیں ہوں اور یہ صرف باہر سے ہی مختلف نظر آتا ہے۔

مقبول خبریں