اسلام آباد:
جدہ سے اسلام آباد آنے والے عمرہ زائرین 4 دن سے پرواز کے منتظر اور پریشان ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جدہ سے نجی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہے اور پرواز کا وقت پانچویں مرتبہ تبدیل کردیا گیا ہے۔
پرواز کا وقت بار بار تبدیل کیے جانے کی وجہ سے جدہ سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کا 3 دن کا انتظار چوتھے دن میں داخل ہوگیا ہے اور اب نئے شیڈول کے مطابق فلائٹ ساڑھے 4 بجے شام کو جدہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔
جدہ ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین فلائٹ شیڈول کی بار بار تبدیلی سے ذہنی کوفت کا شکار ہیں جب کہ پاکستان میں ان کے انتظار میں بیٹھی فیملیز بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔