راولپنڈی:
استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مودی پاکستان کو دھمکیاں دے کر اب کسی بل میں چھپ گیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جنرل حافظ عاصم منیر اس وقت پاکستان کی عوام کے سچے ہیرو کے طور پر اُبھرے ہیں۔
پاکستان کا قرضہ روکنے کے لیے مودی کا آئی ایم ایف کو خط اُس کی شکست خوردگی کی علامت ہے، ’نک دا کوکا‘ پر ناچنے والوں نے بھی اس قسم کے خط آئی ایم ایف کو لکھے تھے۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پچھلے دس دنوں میں پوری قوم آرمی چیف کی قیادت میں انڈیا کے خلاف متحد ہو چکی ہے، پاکستان کے خلاف مودی کا آئی ایم ایف کو خط ’’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ کے مترادف ہے۔