بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرون سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا:’

ہیروپ ڈرونز کو افواج پاکستان نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا


ویب ڈیسک May 08, 2025

بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاکستان کی عوام  افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارتی جارحیت کا جواب دے رہے ہیں جب کہ بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرون سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام نے افواجِ پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، گھوٹکی کے عوام نے افواجِ پاکستان کے ساتھ ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔

افواجِ پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔

سیکیورٹی ذرائع  نے کہا کہ بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ہیروپ ڈرونز کو افواج پاکستان نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا پاکستانی عوام کا جوش و جذبہ انتہا پسند مودی کے منہ پر زور دار طماچہ ہے۔

مقبول خبریں