نئے پوپ کے انتخاب میں تاریخ رقم؛ پہلی بار کیتھولک چرچ کا سربراہ کوئی امریکی بنا

نئے پوپ کی بالکونی میں آمد کے لیے ہزاروں افراد باہر منتظر ہیں


ویب ڈیسک May 08, 2025

ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا جس کا مطلب ہے کہ کارڈینلز انکلیو میں نئے پوپ کے نام پر متفق ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرز اسکوائر کے باہر موجود ہزاروں افراد میں اُس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب چمنی سے سفید دھواں اُٹھا۔

سفید دھوئیں کو اُڑتا دیکھ کر وہاں موجود ہزاروں افراد نے نعرے لگائے اور جشن منایا۔ جن میں نن اور عام افراد بھی شامل ہیں۔

کیتھولک چرچ کے نئے پوپ روبرٹ پریوسٹ ہیں جو جلد ہی وہ سینٹ پیٹرز بیسلکا کی بالکونی پر عوام کے سامنے آئیں گے۔

سیٹ پیٹرز کے باہر موجود ہزاروں افراد اس تاریخی لمحے کے شدت کے ساتھ منتظر ہیں جب نئے پوپ بالکونی میں آئیں گے۔

کیتھولک چرچ کی روایت کے مطابق ایک سینئر کارڈینل جلد ہی لاطینی زبان میں "Habemus Papam" (ہمیں نیا پوپ ملا ہے) کہہ کر عوام کو نئے پوپ کا نام بتایا۔

نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دنیا بھر سے 133 کارڈینلز کا انکلیو میں اجلاس جاری تھا۔

اجلاس کے آج دوسرے روز ہی نئے پوپ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے جس کی اطلاع چمنی سے سفید دھوئیں کا اکراج کرکے کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ پوپ فرانسس 21 اپریل کو 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

 

مقبول خبریں