پشاور:
پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختون خوا نے شدید گرمی پڑنے پر سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولز میں حاضری صبح 7:15 بجے اور چھٹی 11:40 پر ہوگی، مڈل ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں صبح حاضری ساڑھے 7 بجے اور چھٹی 12:15 بجے ہوا کرے گی۔
اسی طرح جمعہ کو پرائمری سے ہائر سیکنڈری اسکولوں کی چھٹی ساڑھے دس بجے ہوگی۔