ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے شیف اونچی ٹوپیاں کیوں پہنتے ہیں

ان ٹوپیوں کا ویسے تو بنیادی مقصد صفائی اور حفظانِ صحت کے لحاظ سے ہوتا ہے


ویب ڈیسک May 31, 2025

آپ نے اکثر اچھے ریسٹورنٹ یا باہر کے ممالک میں شیفس کو اونچی ٹوپی پہنے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں شیفس لمبی سفید ٹوپیاں کیوں پہنتے ہیں؟

ایسی ٹوپیوں کو "ٹوکی بلانچی" یا شیف ہیٹ کہا جاتا ہے۔ اس کا نہ صرف روایتی بلکہ عملی مقصد بھی ہوتا ہے۔

ان ٹوپیوں کا بنیادی مقصد صفائی اور حفظانِ صحت کے لحاظ سے ہوتا ہے جیسے شیف کے بال پکوان میں نہ گریں، پسینہ ٹوپی میں جذب ہو کر کھانے میں شامل نہ ہو لیکن یہ شیفس کی درجہ بندی اور سینئیرٹی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

شیف کی ٹوپی کی اونچائی اور تہیں (pleats) باورچی خانے میں اس کے تجربے یا عہدے کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔ عموماً سب سے سینئر شیف کی ٹوپی سب سے زیادہ اونچی ہوتی ہے۔

شیف کا لباس مع ٹوپی مکمل طور پر روایتی اور پیشہ ورانہ لگتا ہے۔ جبکہ مہمانوں کے سامنے وقار کا احساس پیدا ہوتا ہے

ٹوپی کی تہوں سے متعلق ایک دلچسپ حقیقت

ایک روایتی کہانی کے مطابق ٹوپی کی تہیں شیف کی مہارتوں یا ترکیبوں کی تعداد کو ظاہر کرتی ہیں، مثلاً 100 تہیں انڈے پکانے کی ترکیبیں ظاہر کرتی ہیں۔

آج کل جدید ریسٹورنٹس میں اونچی ٹوپی کی جگہ کیپ یا شارٹ ٹوپی کا استعمال بھی عام ہو گیا ہے، لیکن روایتی فرانسیسی اور یورپی کھانوں کے باورچی خانے میں آج بھی اونچی ٹوپی کا استعمال عزت اور پیشہ ورانہ مہارت کی علامت ہے۔
 

مقبول خبریں