پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کے فروغ میں مدد کیلیے تیار ہیں، چین

پاکستان اور افغانستان کے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں


ویب ڈیسک June 05, 2025
فوٹو فائل

پاکستان اور افغانستان نے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی تعلقات کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے بھی پاک افغان سفارتی تعلقات میں اپ گریڈیش کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔  

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد میں اضافہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

چینی ترجمان نے پاک افغان تعلقات کے فروغ میں اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری اور ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارا یہ کردار خطے میں امن و استحکام اور ہمسایہ ممالک کے درمیان مستقبل کی حامل کمیونٹی کی تشکیل کے لیے ہے۔

 

مقبول خبریں