کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین شہری زخمی

زخمیوں کی شناخت 50 سالہ ارشد، 48 سالہ شوکت اور 45 سالہ عبدالخالق کے ناموں سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر June 09, 2025
(فوٹو: فائل)

عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر تین شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے الیاس گوٹھ سیکٹر سی گلی نمبر 10 میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ابراہیم حیدری پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت 50 سالہ ارشد اور 48 سالہ شوکت کے نام سے کی گئی۔تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

دریں اثنا موچکو کے علاقے سونا چیک پوسٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 45 سالہ عبدالخالق کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

مقبول خبریں