کتنے لاکھ لوگوں نے عیدالاضحی کی چھٹیاں میں خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا؟

ضم اضلاع میں بھی کثیر تعداد میں سیاح آئے، سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے


ویب ڈیسک June 10, 2025

ملک بھر سے چھ لاکھ سے زائد سیاحوں نے عیدالاضحی کی چھٹیاں گزارنے کے لیے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جب کہ ایک 77ہزار 5سو سیاحوں نے گلیات، ایک لاکھ 68 ہزار نے ناران کاغان اور ایک لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے مالم جبہ سوات کا رخ کیا۔

ٹوراز اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔

گلیات میں ایک لاکھ 77 ہزار، ناران کاغان میں ایک لاکھ 68 ہزار سیاحوں نے رخ کیا، مالم جبہ میں ایک لاکھ 60 ہزار جبکہ دیر اپر میں 85 ہزار سیاح آئے۔

ترجمان ٹوراز اتھارٹی محمد سعد کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈا پور اور مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ہدایات پر سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔

ٹورازم پولیس کے نوجوانوں نے عیدالاضحی پر بہترین طریقے سے سیاحوں کی مدد کی۔

ڈی جی حبیب اللہ عارف کا کہنا ہے کہ ٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے۔

ضم اضلاع میں بھی کثیر تعداد میں سیاح آئے، سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مقبول خبریں