کراچی، گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات، دو افراد زخمی

دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے


یحییٰ خان June 11, 2025

کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ گلستان جوہر بلاک 4 میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے عبدالوہاب نامی شخص زخمی ہوا۔ دوسرا واقعہ بلاک اے تھری میں پیش آیا، جس میں ارشاد الحق نامی شہری زخمی ہوا۔

دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دونوں فائرنگ کے واقعات کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں