پی آئی اے اور کراچی کی تاجر برادری کے اشتراک سے قائم ائیرلائن کے درمیان اہم معاہدہ

اس موقع پر پی آئی اے اور ائیر کراچی کے اعلی حکام موجود رہے، ترجمان قومی ایئرلائن


ویب ڈیسک June 11, 2025

پی آئی اے اور کراچی کی تجارتی برادری کے اشتراک سے قائم ہونے والی ائیرلائن ائیر کراچی کے درمیان جہازوں کی دیکھ بھال کا معاہدہ طے پاگیا۔ 

رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت ائیر کراچی پی ائی اے سے انجینئرنگ خدمات یا ایم آر او سروسز حاصل کرے گا۔ 

معاہدے پر سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات اور کراچی ائیر کے چیئرمین حنیف گوہر اور سی ای او ائیر مارشل (ر) عمران ماجد نے دستخط کئے ۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اس موقع پر پی آئی اے اور ائیر کراچی کے اعلی حکام موجود رہے۔

مقبول خبریں

رائے