خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا

صوبائی وزیر قانون ایوان میں بجٹ پیش کریں گے، وزیر خزانہ کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں


ویب ڈیسک June 11, 2025
فوٹو فائل

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت آئندہ مالی سال 2025-2026 کا بجٹ 13 جون کو پیش کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ وزیر قانون پیش کریں گے جس کے لیے انہیں وزیر خزانہ کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بجٹ تیار کیا ہے تاہم ایوان کا حصہ نہ ہونے پر وہ اسمبلی میں بجٹ پیش نہیں کرسکتے۔

مقبول خبریں

رائے