غزہ میں  اسرائیلی جارحیت  اور بگڑتی صورتحال پر پاکستان کا اظہارِ تشویش

وزیر خارجہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی امداد کی صورتحال کا جائزہ


ویب ڈیسک June 14, 2025

اسلام آباد:

پاکستان نے غزہ اور مغربی کنارے میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت اور بگڑتی ہوئی صورت حال پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے  کی زیرصدارت اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں غزہ اور مغربی کنارے میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان کی جانب سے فلسطینی  عوام کو فراہم کی جانے والی امداد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خارجہ نے فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ فلسطینی طلبہ کو تعلیمی مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مقبول خبریں