ایران سے 5 ہزار پاکستانی زمینی راستے وطن واپس پہنچ گئے

تفتان اور ریمدان گند سرحد سے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری، انتظامیہ کی جانب سے اقدامات


ویب ڈیسک June 19, 2025
فوٹو فائل

ایران اسرائیل کشیدگی کے پیش ںظر تفتان اور ریمدان گند سرحد سے 5 ہزار سے زائد زائرین اور طالب علم پاکستان واپس پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران، اسرائیل کشیدگی کے باعث تفتان سرحد سے آج مزید 500 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچے جبکہ ریمدان گند بارڈر سے 200 سے زائد طلبا و طالبات پاکستان واپس پہنچے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایران سے زائرین کی تفتان بارڈر آمد کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز سے اب تک 1450 پاکستانی پہنچے جنہیں گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

اسی طرح گوادر میں ریمدان گند بارڈر سے بھی پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، آج 200 سے زائد طالب علم، زائرین پاکستان پہنچے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرحد پر پہنچنے پر ہر ممکن سہولیت فراہم کی جارہی ہے، آج شام تک مزیدبھی زائرین اورسیاحوں کی آمد متوقع ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بارڈر پر رہائش، کھانے پینے طبی امداد اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

 

مقبول خبریں