کوئٹہ:
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی جانب سے ماشکیل میں جدید لائبریری اور فٹسال گراؤنڈ قائم کر دیا گیا۔
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی کاوشوں سے ماشکیل کے نوجوانوں کی دیرینہ خواہشات پایۂ تکمیل تک پہنچی ہے۔ مشاکیل کے گورمنٹ بوائز ہائی اسکول میں جدید لائبریری اور فٹسال گروانڈ کی تعمیر مکمل کرلی گئی۔
لائبریری اور فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کیا، جس میں رکنِ صوبائی اسمبلی زابد ریکی نے بھی شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں مقامی عمائدین، نوجوانوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی جانب سے علاقے کی بارہ ٹیموں کو اسپورٹس کٹس بھی فراہم کی گئی۔
قائم کردہ لائبریری میں 1300 سے زائد معیاری کتابیں، ای بکس، کمپیوٹرز اور ڈیجیٹل اسکرینز جیسی جدید سہولیات بھی موجود ہیں۔
مقامی عمائدین، نوجوانوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی مثبت کاوشوں کے بھرپور معترف ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام سے لے کر تعلیم، صحت، کھیلوں اور دیگر شعبوں میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) اقدامات قابل تعریف ہیں۔