ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم کو خوف سے باہر نکلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی طاقت سے دشمن پر ہیبت طاری کرتے رہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں خامنہ ای نے اپنی قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میری قوم کے لوگوں اگر آپ تھوڑا سا بھی خوف کا شکار ہوئے تو دشمن آپ کو مزید ڈرائے گا اور آپ کو نہیں چھوڑے گا۔‘
انہوں نے اپنی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اب تک آپ نے دشمن کے خلاف اپنے اتحاد سے جو خوف طاری کرنے والا رویہ اپنایا ہے اُسے بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔‘
خامنہ ای نے سورۃ انفال کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا ’فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے‘ ۔
اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ اللہ بہت رحیم ہے اور وہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا کیونکہ ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر اب تک کا بڑا حملہ، وسیع پیمانے پر تباہی، حملوں میں 50 سے زائد صہیونی زخمی
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی جاری ہے، گزشتہ شب تہران کی جانب سے تل ابیب اور حیفہ پر فائر کیے گئے میزائلوں، ڈرونز نے تباہی مچائی جس میں درجنوں صہیونی زخمی جبکہ ہلاکتوں کی اطلاعات بھی ہیں۔