’دریائے سوات میں ڈوبنے والوں کواندازہ نہ تھاجن کی ذمہ داری ہےانکی ترجیحات کچھ اور ہیں‘

سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے جذبات کا اظہار سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کیا


ویب ڈیسک June 27, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں سیاحوں کے بہہ جانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بن کر یہ انتظار کرتے رہے کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا، مگر انہیں اندازہ نہ تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔

 

دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بن کر یہ انتظار کرتے رہے کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا، مگر انہیں اندازہ نہ تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ pic.twitter.com/bFHz7pIV2E

— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 27, 2025

واضح رہے آج صبح دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں 18 سیاح بہہ گئے، نو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، چار کو بچالیا گیا پانچ کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والوں میں 10افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، متاثرہ خاندان کا تعلق ڈسکہ سیالکوٹ سے ہے جن میں ایشال، انفال، میرہ، آئمہ، آیان، نمرہ اور شرمین شامل ہیں۔

مقبول خبریں