چین میں پہلے روبو لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

ٹورنامنٹ میں اے آئی کی بنائی گئی حکمت عملیوں پر روبوٹس کو گول کرتا دیکھںے کے لیے ہزاروں تماشائی شریک ہوئے


ویب ڈیسک July 02, 2025

چین میں پہلی روبو لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں تین تین روبوٹ کھلاڑیوں کی ٹیم نے آپس میں میچ کھیلے۔

بیجنگ میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں ہزاروں تماشائی شریک ہوئے تاکہ اے آئی کی بنائی گئی حکمت عملیوں پر روبوٹس کو گول کرتا دیکھ سکیں۔

ٹورنامنٹ کی انتظامی کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراور شینگی چینگ ٹیکنالوجی کے ڈپٹی جنرل منیجر ڈو جِنگ کا کہنا تھا کہ یہ چین میں پہلا خودکار اے آئی روبوٹس کا فٹبال میچ ہے۔ یہ ٹکنالوجیکل اختراع اور صنعتی استعمال کے اشتراک کو ظاہر کرنے کے ساتھ روبوٹس کو عوام کی زندگی اور حقیقی دنیا کی مختلف صورتحال میں لانے کے لیے اہم باب کھولتی ہے۔

ٹورنامنٹ کا اختتام سِنگہوا یونیورسٹی کی ٹی ایچ یو روبوٹکس ٹیم کی چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی کی ماؤنٹین سی ٹیم کے خلاف 3-5 سے فتح پر ہوا۔

مقبول خبریں