لاہور:
ایشین یوتھ گرکز نیٹ بال چیمپیئن شپ کی پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل پاکستان نے جیت لیا۔
پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان چیمپیئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ میں ناقابل شکست رہا۔
پاکستان نے فائنل سمیت مسلسل سات میچز میں کامیابی حاصل کی۔ فائنل میں پاکستان نے مالدیپ کو کسی کوارٹر میں برتری نہ لینے دی۔
وزیراعظم نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ خواتین نے کھیلوں میں ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کیا، یہ پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہنے والی ہماری باہمت کھلاڑیوں کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، بہت عمدہ کارکردگی، شاباش!