پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین کو نااہلی کے معاملے میں ذاتی سنوائی کا موقع دینے کا فیصلہ

اسپیکر پنجاب اسمبلی ںے 26 معطل ارکان اسمبلی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا


ویب ڈیسک July 10, 2025

 پنجاب اسمبلی میں چھبیس اپوزیشن ممبران کے خلاف نااہلی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جب کہ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے ان اراکین کو ذاتی سنوائی کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ںے چبھیس معطل ارکان اسمبلی کو کل بروز جمعہ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 26 معطل ارکان کو اسپیکر نے  کل اپنے چیمبر میں ذاتی سماعت کا موقع دیا ہے  جب کہ سنوائی آئین پاکستان کے آرٹیکل 10-A کے تقاضوں کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق کل گیارہ جولائی کو صبح گیارہ بجے معطل اراکین کو بلایا گیا ہے جبکہ اسپیکر ائین کے مطابق تیس روز میں نااہلی ریفرنس پر فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چھبیس معطل اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر اسپیکر کے بلانے پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

زرائع اپوزیشن کے مطابق نوٹیفکیشن کے بعد اپوزیشن کا قانونی طور پر جانا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ 27 جون کو اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے بعد اسپیکر نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنےکا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں