واہ کینٹ اسپورٹس جمنازیم میں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد

چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد کھلاڑی شریک ہوئے


ذوالفقار بیگ July 12, 2025

اسلام آباد:

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن و پی او ایف کے زیراہتمام نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد واہ کینٹ کے اسپورٹس جمنازیم میں کیا گیا جس میں 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

چیمپئن شپ میں میزبان اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، پی او اے، آرمی، واپڈا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شریک ہوئے۔

اس موقع پر پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے عہدیدار عرفان اللہ خان نے کہا کہ ملک میں ٹیبل ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ پایا جاتا ہے، فیڈریشن کے زیر اہتمام زیادہ ایونٹس ہونے چاہئیں۔

 اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے رفیق سرحدی نے کہا کہ پی او ایف کی جانب سے نینشل جونئیر ٹیبل ٹینس کے شاندار انتظامات کیے گے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جونیئر ٹیبل  ٹینس کے قومی سطح کے مقابلوں کے انعقاد سے نوجوان نسل کو دنیا کے مقبول ترین کھیل کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں