پلاٹ ملے نہ گھر اور نہ ہی لگثریری فلیٹس ہاتھ آئے جب کہ قومی احتساب بیورو نے عمر بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھونے والوں کو رقم کی واپسی شروع کردی لیکن ہزاروں افراد اب بھی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کی امید لیے انتظار میں کھڑے ہیں۔
قومی احتساب بیورو نیب لاہور سے سب سے زیادہ ہاوسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں سمیت رہائشی و کمرشل پلا ٹس اور بنے بنائے لگثریری فلیٹس اور مکانات کے متاثر ین سے رجوع کیا جب کہ ہاوسنگ سوسائٹی کے متاثر ین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
قومی احتساب بیورو کے ترجمان اور ذرائع سے ملنے والے اعداد شمار کے مطابق نیب لاہور اب تک ہاؤسنگ اسکیموں کے 94 ہزارمتاثر ین میں 233 ارب تقسیم کرچکا ہے جب کہ ابھی بھی ہزاروں متاثرین ہیں جن کے کیس نیب میں درج ہوچکے ہیں اور ان پر تحقیقات جاری ہیں۔
نیب زرائع کے مطابق ہاوسنگ اسکیموں میں سب سے زیادہ آسان ہوتا ہے، لوٹ مار کرنا لوگ پرکشش اشتہارات کو دیکھ کر بغیر کسی تصدیق کے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹا دیتے ہیں۔
ہاوسنگ اسکیموں میں لٹنے والوں میں بہت بڑی تعداد پڑھے لکھے لوگوں کی ہے جہنوں نے بھی اپنی سرمایہ کاری یا پلاٹ لیتے وقت چھان بین نہیں کی۔
دوسرے ہاوسنگ اسکیموں مین فراڈ کرنے والوں کو متعلقہ سرکاری ڈویلپمنٹ اداروں کی معاونت اور مکمل ملی بھگت بھی شامل ہوتی ہے، ان اداروں کے متعلقہ افسران و اہلکار ان ہاوسنگ اسکیموں کا جاکر جائزہ ہی نہیں لیتے کچھ ایسی ہاوسنگ اسکیمیں بھی نکلی جو سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے بنائی گی۔
اکثر یت ایسی ہاوسنگ اسکیموں کی نکلی جن کے پاس پلاٹ ایک ہزار تھے مگر فروخت بیس ہزار لوگوں کو کر دیے گے ان سے ایڈوانس اور قسطوں کی مد میں بھی اربوں روپے وصول کیے اکثریت ایسے متاثر ین کی نکلی جنہوں نے صرف پرکشش اشتہارات دیکھ کر ہی ساری رقم یک مشت ادا کر دی۔
ہاوسنگ اسکیموں میں لوٹنے والوں میں بیرون ممالک اباد اوورسیز پاکستانیوں کی بھی ہے ان کے ساتھ بھی ہاوسنگ اسکیموں کے مالکان نے خوبصورت دفاتر اور پرکشش خواتین ملازمین رکھ کر لوٹا۔
قومی احتساب بیورو نیب لاہور میں آئے روز درخواست جمع کرانے والوں کی تعداد ہاوسنگ اسکیموں کے متاثر ین کی ہے۔
نیب زرائع کے مطابق اب تک جو تحقیقات سامنے آئی ہیں ان مین پانچ سو ارب روپے سے زائد رقم خرد برد کی گی ہے جس مین سے 233 ارب روپے متاثر ین کو قسطوں کی صورت میں واپس کیے جا چکے ہیں باقی کی رقم بھی کیس فائنل ہوتے ہی واپس کر دی جائے گی