کے پی ٹی میں ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو کے پورٹ چارجز میں بڑی کمی کا اعلان

وزیراعظم کے وژن کے مطابق تاجروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ویرفیج چارجزمیں بھی 50 فیصدکمی کردی گئی ہے، جنید انوار


ویب ڈیسک July 19, 2025
کسٹم ایجنٹس نے کنسائمنٹس کی نقل وحمل آسان بنانے کے لیے تجاویزحکام کو بھیج دیں (فوٹو: فائل)

کراچی:

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو کے پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نےبحری شعبے میں اصلاحات کے سلسلہ میں کے پی ٹی میں ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو کے پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق تاجروں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ویرفیج چارجز میں بھی 50 فیصد کمی نافذ کر دی گئی ہے اور اسٹوریج چارجز میں 50 فیصد کمی کا فوری اطلاق ہو گا۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ 5 فیصد سالانہ اضافے کا اطلاق مؤخر کر دیا گیا، اس اقدام سے ملکی برآمدات کو فروغ ملے گا اور کاروباری اخراجات میں واضح کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں