سگے بیٹے کا ماں پر چھریوں سے حملہ

لاہور پولیس کی کھلی کچہری میں بورہے باپ کی بھی سگے بیٹے کے خلاف تشدد اور جائیداد پر قبضہ کی شکایت سامنے آئی


ویب ڈیسک July 23, 2025

لاہور میں بد بخت سگے بیٹے نے ماں پر چھریوں سے حملہ کردیا جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بزرگ خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن لیا اور ایس پی سول لائنز کو خاتون کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

پولیس کی کھلی کچہری میں بورہے باپ کی بھی سگے بیٹے کے خلاف تشدد و جائیداد پر قبضہ کی شکایت سامنے آئی،  ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او مناواں کو پیرنٹس ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کر دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ دین اسلام ہمیں والدین سے حسن سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے،غیر قانونی عمل کرنے والے جیل جائیں گے۔ 

کھلی کچہری میں خواتین پر گھریلو تشدد کی موصول شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا شہریوں کی شکایات پر ایکشن، کارروائیوں کے فوری احکامات دیے۔

مقبول خبریں