کراچی میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

کمشنر کراچی نے چینی کی ہول سیل قیمت 170 جبکہ ریٹیل قیمت 173 روپے مقرر کی گئی ہے


کاشف حسین July 27, 2025
شکر کا زیادہ استعمال کر نے والےغذائی اجزاء سے محروم رہ جاتے ہیں اورموٹا پے کا شکار ہوجاتے ہیں، ماہرین۔ فوٹو: فائل

کمشنر کراچی نے کمشنر کراچی نے چینی قیمت مقرر کر کے نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمت مقرر کر کے نئی سرکاری قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فی کلو ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ ہول سیلرز ریٹیلر ڈپارٹمینٹل اسٹورز سختی سے عمل کریں، خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 اپریل کے نوٹی فیکیشن کے مطابق چینی کی ہول سیل قیمت 160 روپے اورریٹیل قیمت 163 روپے مقرر کی گئی تھی۔

تین ماہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 3 ماہ میں چینی کی سرکاری قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔
 

مقبول خبریں