ایف بی آر نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم میں بڑی اصلاحات کر دیں

اسکیم میں شفافیت اورٹیکس نظام بہتربنایا جارہا ہے، سکیم کے تحت 10فیصد خام مال بغیرمنظوری درآمد کیا جا سکے گا، ایف بی آر


ارشاد انصاری July 30, 2025
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم میں بڑی اصلاحات کریں اور برآمدی اسکیم میں بینک گارنٹی ختم کردی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق برآمدی اسکیم میں بینک گارنٹی کی جگہ انشورنس گارنٹی متعارف کرا دی گئی ہے،کپاس، یارن اور گرے کپڑا اسکیم سے خارج کر دیا گیا ہے اور انشورنس گارنٹی صرف AA++ ریٹنگ والی کمپنی سے قابل قبول ہوگی۔

حکام نے بتایا کہ 10 دن کے اندر جاری بل آف لینڈنگ والے کنسائمنٹس قابل قبول ہوں گے، اسکیم کے تحت 10 فیصد خام مال بغیر منظوری کے درآمد کیا جا سکے گا۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ کمپریسر اسکریپ میں 8 فیصد اور موٹر اسکریپ میں 10 فیصد کاپر کی اجازت ہوگی اور اسٹیل اسکریپ پر ڈیوٹی لاگو صرف رجسٹرڈ میلٹرز کو فروخت کی اجازت ہوگی۔

ایف بی آر حکام نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہوگا تاہم بینک گارنٹی عارضی طور پر برقرار رہے گی، اسکیم میں شفافیت اور ٹیکس نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں