کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 3 افراد زخمی

تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا


ویب ڈیسک July 30, 2025

کراچی:

شہر قائد میں فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پہلا واقعہ قصبہ کالونی نمبر 2 میں پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت عبدالخالق کے نام سے کی گئی ہے جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کی وجوہات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

دوسرا واقعہ سرجانی ٹاؤن، خدا کی بستی کے علاقے میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے 40 سالہ نوید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

تیسرے واقعے میں لی مارکیٹ کھجور کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت غلام قادر کے نام سے کی گئی ہے۔

مقبول خبریں