
گلگت میں مہم جوئی کے دوران جرمن کوہ پیما ہلاک ہوگئی۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے بتایا کہ جرمن کوہ پیما لورا مہم جوئی کے دوران زخمی ہوئی اور پھر ہلاک ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق ریسکیو مشن ٹیم کو لاش لانے کیلیے مقام پر روانہ کردیا ہے اگر ناکامی ہوئی تو پھر ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو کیا جائے گا۔
دوسری جانب خبررساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ لورا کو 6 ہزار 94 میٹر اونچی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا اور اُن پر مٹی کا تودہ گر گیا۔
حادثے کے دوران جرمن کوہ پیما 5 ہزار 7 سو میٹر اونچائی پر تھیں اور وہ تودہ گرنے سے زخمی ہوئی تھیں۔