سونے کی قیمت میں آج سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کی کمی سے 3ہزار 353ڈالر کی سطح پر آگئی


ویب ڈیسک August 05, 2025

آج عالمی اور مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کئی سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کی کمی سے 3ہزار 353ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا جس سے مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1286روپے گھٹ کر 3لاکھ 6ہزار 927روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 18روپے کے اضافے سے 3ہزار 971روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 15روپے کے اضافے سے 3ہزار 404 روپے کی سطح پر آگئی۔

مقبول خبریں