
راہول گاندھی نے مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے بعد اب وقت ہے کہ مودی اقتدار چھوڑ دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد کیے گئے 50 فیصد اضافی ٹیرف کو بھارت کے لیے شرمندگی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو کمزور اور ناکام حکمران قرار دیا ہے۔
راہول نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مودی حکومت کی کمزوری کی وجہ سے بھارت کو سخت اقتصادی دباؤ کا سامنا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ مودی اقتدار چھوڑ کر عوام کو نئی قیادت دیں۔
Trump’s 50% tariff is economic blackmail - an attempt to bully India into an unfair trade deal.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 6, 2025
PM Modi better not let his weakness override the interests of the Indian people.
راہول گاندھی نے ٹویٹ میں لکھا کہ "ٹرمپ کا 50 فیصد ٹیرف بھارت کے ساتھ اقتصادی بلیک میلنگ ہے۔ مودی صاحب، عوام کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ اقتدار چھوڑیں اور ملک کو سنوارنے کا موقع دیں۔"
راہول گاندھی کے علاوہ دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے بھی مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ٹرمپ کو جواب دینے کے بجائے کہیں چھپ کر بیٹھے ہیں اور امریکا ٹیرف پر ٹیرف عائد کیے جا رہا ہے۔