10 سالہ برطانوی بچی نے شطرنج کے گرینڈ ماسٹر کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی

بودھنا شیوانندن نے شطرنج چیمپئن شپ 2025 کے فائنل راؤنڈ میں 60 سالہ گرینڈ ماسٹر کو شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا


زبیر نذیر خان August 15, 2025

10 سالہ برطانوی بچی نےگرینڈ ماسٹر کو شکست دینے والی کم عمر ترین خاتون کھلاڑی بن  کر تاریخ رقم کر دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق لندن کی بودھنا شیوانندن نے لیور پول میں برطانوی شطرنج چیمپئن شپ 2025 کے فائنل راؤنڈ میں 60 سالہ گرینڈ ماسٹر پیٹ ویلز کو شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

شیوانندن نے10 سال 5 ماہ اور 3 دن کی عمر میں اعزاز اپنے نام کیا۔

قبل ازیں امریکا کی کیریسا یپ نے 2019 میں 10 سال 11 ماہ اور 20دن کی عمر میں گرانڈ ماسٹر کو شکست دی تھی۔

 اس عظیم الشان کارنامہ کے بعد شیوانندن انٹرنیشنل ویمن ماسٹر کا درجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئیں۔

مقبول خبریں