گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

ضلع غذر میں گاؤں خلتی کے 11 خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں، گاؤں گامیس میں 11 عارضی ٹینٹوں پر مشتمل ولیج قائم کیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 16, 2025
فوٹو: اسکرین شاٹ

گلگت:

گلگت بلتستان کے ضلع غذی میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جہاں کئی خاندان کے گھر اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر حالیہ شدید سیلاب کے نتیجے میں گاؤں خلتی کے 11 خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں، تاہم گاؤں گامیس میں 11 عارضی ٹینٹوں پر مشتمل  ولیج قائم کیا گیا ہے۔

گاؤں گامیس میں عارضی ٹینٹ ولیج میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائش، کھانے پینے اور علاج معالجے کا بندوبست کیا گیا۔

پاک فوج، سول انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کیے گئے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران پاک فوج، ریسکیو 1122، پولیس اور مقامی افراد کی مشترکہ کاوشیں جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ سیلاب میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عوام کی جانب سے پاک فوج ، سول انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے اس انسان دوست کردار کو سراہا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں