راولپنڈی کے علاقے خالد کالونی موہڑہ چھپر بچی سیوریج نالے میں بہہ گی جب کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
ریسکیو کی ایک ایمرجنسی وہیکل ایک ایمبولینس اور ایک واٹر ریسکیو وہیکل اور سات ریسکیوئرز کی ٹیم جس میں 2 غوطہ خور اور تراک بھی شامل ہیں، آپریشن میں مصروف ہے۔
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق بچی کا جوتا پانی میں بہہ رہا تھا اس کو پکڑنے گئی اور نالے میں بہہ گئی، سیوریج نالے کی گہرائی 5 سے 8 فٹ ہے اور پانی بہنے کی سپیڈ 8 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔