اسٹیٹ بینک ایکسچینج ریٹ اور شرح سود پر کام کررہا ہے، صورتحال مزید بہتر ہوگی، وزیرخزانہ

اونچ نیچ آتی رہتی ہے، ٹیلنٹ کو کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومت کا کام بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، جاب فیئر ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر گفتگو


احتشام مفتی August 18, 2025
فوٹو فائل

کراچی:

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک ایکسچینج ریٹ اور شرح سود پر کام کررہا ہے، صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

پاکستان ہندو کونسل کے تحت ایکسپر سینٹر کراچی میں ملازمت و تعلیمی ایکسپو کا افتتاح وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کیا۔ ایکسو میں مختلف اداروں اور کمپنیوں کی جانب سے طلبہ و طالبات کے لیے تقریباً 120اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

جاب فیئر کے افتتاح کے  بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ منتظمین کا شکرگزار ہوں۔  یہاں ملک کی مستقبل کی لیڈر شپ سے ملاقات کا موقع ملا ہے۔ جاب فیئر پر سرکاری و نجی ادارے موجود ہیں، لیکن یہاں کارپوریٹ سیکٹر کی کمی محسوس ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی مستقبل کا راستہ ہے۔ نوجوان اپنے دل و دماغ سے کام کریں، بہترین کی جستجو رکھیں۔

یوم آزادی معرکہ حق منانے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں تمام مذاہب کے ماننے والوں نے معرکہ حق جذبے کے ساتھ منایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا۔ شرح سود کو سنگل پوائنٹ ایجنڈا نہ بنائیں۔ نمو کا کوئی بٹن نہیں ہے، سوچ یہ ہے کہ نمو پائیدار ہو۔ حکومت کا کام ماحول فراہم کرنا ہے۔   پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کامیابی سےکام کررہا ہے۔ ہم اے آئی ورلڈ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس میں کسی کوشک وشبہ کی گنجائش نہیں ہےکہ ہمیں آگےکی طرف بڑھنا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اونچ نیچ آتی رہتی ہے، ٹیلنٹ کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے۔ 3 بڑی ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کےبارے میں مثبت ہیں۔ اسٹیٹ بینک ایکسچینج ریٹ اورانٹرسٹ ریٹ کےحوالےسےکام کررہا ہے۔ جیسےجیسےاستحکام آئے گا صورت حال مزید بہتر ہوگی۔

مقبول خبریں