ایشیا کپ 2025 اور ٹرائی سیریز کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا پری سیریز کیمپ کل سے دبئی میں شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے پلیئرز 4 مختلف گروپس کی صورت میں آج دبئی پہنچیں گے۔
پری سیریز کیمپ 27 اگست تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے دوران 22 اور 25 اگست کو دو انٹرا اسکواڈ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز 29 اگست سے ہوگا اور فائنل سات ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد نو ستمبر سے ایشیا کپ کا آغاز ہوگا۔