کراچی: داؤد گوٹھ میں چھری کے وار سے بیٹا جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا

قاتل موقع سے اپنی بیوی سمیت فرار ہوگیا ، ملزم نے ملزم کے گھر سے آلہ قتل چھری برآمد کر لی


ویب ڈیسک August 21, 2025

کورنگی داؤد گوٹھ میں چھری کے وار سے بیٹا جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا ، قاتل موقع سے اپنی بیوی سمیت فرار ہوگیا ، ملزم نے ملزم کے گھر سے آلہ قتل چھری برآمد کر لی۔

رپورٹ کے مطابق ابراھیم حیدری کے علاقے کورنگی داؤد گوٹھ میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 19 سالہ ہارون ولد فرید عالم کے نام سے کی گئی، مقتول کے پڑوسی شاہد نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول نے اپنے گھر کے سامنے بارش کا پانی روکنے کے لیے پتھر لگائے تھے، جو اس کے پڑوسی احمد کبیر نے اٹھا کر پھینک دیے اور پتھر لگانے والے کو غلیظ الفاظ سے نوازا تھا۔

ہارون جب اپنے گھر سے باہر نکل تو اس نے دوبارہ پتھر لگا دیے اسی دوران احمد کبیر بھی اپنے گھر سے نکل آیا اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

احمد کبیر نے ہارون کو کہا کہ میں اس سے پہلے بھی قتل کر چکا ہوں میرے لیے قتل کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے پھر وہ اپنے گھرگیا اور چھری لا کر ہارون کے پیٹ میں گھونپ دیں، ملزم نے ہاروں کے پیٹ میں تین مرتبہ چھری گھونپی، اسی دوران ہاروں کے والد آگئے اور سے روکنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے اس کے والد پر بھی چھری کے چار وار کیے جس میں سے دو وار کان پر تھے جس سے ان کا کان کٹ کر الگ ہوگیا جبکہ ہاتھ اور سر پر بھی چھری کے وار سے زخم آئے۔

واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، واقعے کے وقت قاتل کی اہلیہ گھر پر تھی تاہم جب پولیس وہاں پہنچی تو اس کے اہلیہ بھی غائب تھی۔

پولیس نے ملزم کے گھر سے آلہ قتل چھری برآمد کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ، مقتول پلاسٹک کی شیٹ کا کام کرتا تھا جبکہ اس کے والد راج مستری ہیں، مقتول چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا جب کہ ملزم ماہی گیر ہے جو کھلے سمندر میں جا کر مچھلی کا شکار کرنے کا کام کرتا ہے۔

مقبول خبریں