امریکی عوام کی اکثریت نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر دی

سروے میں 33 فیصد امریکیوں نے اس سے اختلاف کیا جبکہ 9 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی


ویب ڈیسک August 22, 2025

واشنگٹن: امریکی عوام کی اکثریت نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر دی۔

اپسوس (Ipsos) کے تازہ سروے کے مطابق 58 فیصد امریکی شہریوں کا ماننا ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔

سروے میں 33 فیصد امریکیوں نے اس سے اختلاف کیا جبکہ 9 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔

سروے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ امکان ہے کہ اسرائیل اور حماس 60 روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی جزوی رہائی پر کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔

یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا، برطانیہ اور فرانس نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ غزہ میں قحط اور انسانی بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

 

مقبول خبریں