پاک فوج کے زیر اہتمام پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن کے لیے پلے آف میچ آج کھیلا جائے گا۔
فائنل راؤنڈ میں کل آٹھ ٹیموں نے کوارٹر فائنلز سے ایونٹ کا آغاز کیا۔ کوارٹر فائنلز میں کامیاب چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں۔
پہلے سیمی فائنل مرحلے میں کراچی لائٹ نے فیصل آباد اسٹالینز کو شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں وزیرستان وارئیرز نے پختون یونائیٹڈ کو مات دی۔
سیمی فائنل ہارنے والی ٹیمیں فیصل آباد اسٹالینز اور پختون یونائیٹڈ آج پلے آف میچ میں مد مقابل ہوں گے۔
پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل کل کھیلا جائےگا۔