کراچی: فلیٹ کی چھت کا پلستر گرنے سے خاتون جاں بحق

متوفیہ کی شناخت 50 سالہ محمودہ کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر August 28, 2025

گارڈن شو مارکیٹ ناریل والی گلی میں رہائشی عمارت میں فلیٹ کی چھت کا پلستر گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ متوفیہ کا شوہر اور ایک کمسن لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ ، پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے خاتون کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا۔

چھیپا حکام کے مطابق 5 منزلہ عمارت کی پانچویں منزل پر بنے ہوئے فلیٹ کی چھت گری تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جبکہ متوفیہ کی شناخت 50 سالہ محمودہ کے نام سے کی گئی جبکہ شوہر 55 سالہ ابراہیم اور 6 سالہ علی ولد ذیشان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

مقبول خبریں