سہ فریقی سیریز: افغان شائقین کی طوفان بدتمیزی، بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل

دونوں ممالک کے شائقین کے لیے ٹکٹس کے رنگ بھی مختلف رکھے گئے تھے۔


اسپورٹس ڈیسک August 30, 2025

شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی طرح افغان شائقین پھر طوفان بدتمیزی مچاتے ہوئے نہ صرف بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے بلکہ مرکزی گیٹ کے ساتھ شائقین کیلئے مختص دروازہ بھی توڑ دیا۔

شارجہ اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے ماضی کے واقعات کو مدںظر رکھتے ہوئے پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور راستے مختص کیے تھے۔

دونوں ممالک کے شائقین کے لیے ٹکٹس کے رنگ بھی مختلف رکھے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

قومی ٹیم آج اپنا دوسرا میچ یو اے ای کے خلاف کھیلے گی۔

مقبول خبریں